پاور لفٹر خاتون کھلاڑی نے فضا علی کو لائیو شو کے دوران کندھوں پر اٹھا لیا

پاور لفٹر خاتون کھلاڑی نے فضا علی کو لائیو شو کے دوران کندھوں پر اٹھا لیا


سوشل میڈیا پر اداکارہ، گلوکارہ و میزبان فضا علی کے مارننگ شو سے ایک کلپ وائرل ہے۔

اس وائرل کلپ میں اداکارہ کو تین پاور لفٹر کھلاڑیوں، گولڈ میڈل یافتہ بہنوں کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں ان معروف بہنوں کا تعارف کروارہی ہیں۔

پاور لفٹر لڑکیوں کی جانب سے فضا علی کو اپنے خاندان، والد کی جانب سے ملنے والی بے انتہا حوصلہ افزائی اور کریئر میں والدہ کے کردار پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مارننگ شو کے دوران جہاں ان بہنوں کی کہانی نے ناظرین کو متاثر کیا وہیں لائیو ٹی وی پر ایک بہن نے اداکارہ فضا علی کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔

یہ مناظر سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہیں بلکہ اس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں پاور لفٹر کھلاڑی، ورونیکا سہیل نے ناصرف اداکارہ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا بلکہ اسکواٹس بھی لگائے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں