پانڈیا کی اہلیہ بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ گئیں، وجہ سامنے آگئی

پانڈیا کی اہلیہ بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ گئیں، وجہ سامنے آگئی


بھارت کے ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔

پانڈیا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا سامان پیک کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ آبائی ملک سربیا روانہ ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی سامنے آرہا ہے کہ بھارتی آل راؤنڈ پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اپنے بیٹے کے ساتھ آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پانڈیا اور سربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کی مئی 2020 میں شادی ہوئی تھی، تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آنے لگیں، جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ کا نام ہٹا دیا تھا۔

نتاشا کے آئی پی ایل 2024 کے میچز میں شریک نہ ہونے سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں