پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ بڑے مارجن سے میچ جیت کر رن ریٹ بہتر کریں۔
اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔
سری لنکا کے خلاف میچ سے کچھ گھنٹوں قبل آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
قبل ازیں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر، جوش ہیزل ووڈ۔
سری لنکا کا اسکواڈ:
کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، بنورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا۔