ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو بولنگ کرانے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر ایٹ مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے۔

مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔

اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔

سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21 جون کو شیڈول ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں