ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی


ابو ظہبی: 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔ 

ابو ظہبی میں جاری آئی سی سی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کے 7 ویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔

نیدرلینڈز کے اوپنرز نے میچ کا عمدہ آغاز کیا اور 4 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنالیے۔ میکس او ڈاؤڈ نے 70 رنز بنائے اور کولن آکرمین 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نمیبیا کی جانب سے جان جریلنک نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا نے ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اسٹیفن بارڈ 19، زین گرین 15، کریگ ویلیمس 11 اور کپتان گرہارڈ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی تاہم آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

ڈیوڈ ویزے نے 40 رنز پر 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز اور نمیبیا دونوں اپنے پہلے میچز ہار چکی ہیں۔ سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹ سے ہی شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں