ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ایکشن لینے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ایکشن لینے کا فیصلہ


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کُن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

اس دوران قومی ٹیم ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیم دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ناکام رہی تھی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹرز نے ذکاء اشرف کے دور میں دباؤ ڈال کر اپنے معاوضوں میں اضافہ کروایا تھا، معاوضوں میں اضافہ کرانے کے بعد قومی ٹیم پچھلے دور میں ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق اب قومی کرکٹرز کے معاوضوں اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور اعلیٰ عہدیدار رات گئے دفاتر میں موجود رہے اور اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں