شارجہ:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے، دونوں ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ کے بعد آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا جب کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جب کہ ایونٹ کا اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔