جوہانس برگ:
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔جوہانس برگ میں آج کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شرجیل خان کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان جگہ ان فارم فخرزمان کے ساتھ میدان میں اتارا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں فخر زمان ،محمد رضوان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث روف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹور میں پاکستان نے ایک روزہ میچز میں جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔