ٹی وی اداکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے، نیلم منیر


کراچی: 

پاکستانی اداکارہ اور میزبان نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں اور اداکاراؤں نے پاکستان کی فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے فلمی صنعت میں آنے والے ٹیلنٹ کی بدولت اب لگے بندھے موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بننے لگی ہیں اور یوں پاکستانی سنیما میں ایک نئی جہت متعارف ہوئی ہے۔

نیلم کا کہنا تھا کہ خود انہیں بھی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے شناخت ملی، ماڈلنگ ان کی وجہ شہرت بنی اور اب وہ لالی ووڈ میں نام بنانے کی خواہش مند ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شائقین کیلئے عیدالفطر پر کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عیدی

واضح رہے کہ نیلم منیر اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس فلم کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ فلم کی کہانی مزاحیہ ہے لیکن یہ سبق آموز بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں