ٹیکنو کمپنی کا ٹیلی کمونیکیشن کی دنیا مین ایک نیا نام ہے جس نے کم وقت میںایک اچھا نام بنالیا ہے اور اسکے ساتھ ہی اپنی جگہ بھی اچھی کرلی ہے۔
حال ہی میں ٹیکنو کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ فون لانچ کیا گیا ہے جسے CAMON 17Pro کا نام دیا گیا ہے۔
بات کریں اسکے فیچرز کے حوالے سے تو ٹیکنو نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے Camon 17 سیریز کے دو اسمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں۔
Camon سیریز ٹیکنو کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز ہیں اور ہر سریز کی طرح Camon 17 سیریز میں بھی مزید نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
اس اسمارٹ فون میں موجود TAIVOS ٹیکنالوجی کیمر ہ کو اور بھی مؤثر بناتی ہے۔ Camon 17 Proکا سپر نائٹ پورٹریٹ فیچر سیلفی کیمرے سے اب صارفین کم روشنی میں بھی واضح اور اعلیٰ کوالٹی کی تصویر بنا سکیں گے۔