ٹیکنو نے حال ہی میں پوپ 5 پرو اور 5 ایکس متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز کا ایک اور سستا اسمارٹ فون پیش کردیا ہے۔
ٹیکنو کی اس کم بجٹ اسمارٹ فون سیریز کے نئے فون پوپ 5 ایس کو سب سے پہلے میکسیکو میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فون میں 5.75 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔
یہ کواڈ کور پراسیسر (نام نہیں بتایا گیا) سے لیس فون ہے جس میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا گو ایڈیشن استعمال کیا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ گو ایڈیشن میں گوگل ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی تیز کام کرتی ہیں۔
فون کے اندر 3020 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو مائیکرو یو ایس بی پر چارج ہوتی ہے جبکہ ہیڈفون جیک سپورٹ بھی موجود ہے۔
فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 2 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔
پوپ 5 ایس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک کیو وی جی اے سنسر دیا گیا ہے۔
2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے اس فون کی قیمت 108 ڈالرز (18 ہزار پاکستانی روپے سے زیادہ) رکھی گئی ہے اور فی الحال کمپنی نے دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔