پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں پولیس اہلکار نے زوردار تھپڑ مارکر بزرگ خاتون کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری پر مزحمت ہوئی۔
خاتون کو زور دار تھپڑ مارنے کی فوٹیج سامنے آ گئی، فوٹیج میں پولیس اہلکار کو بزرگ خاتون کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس اہلکار نے بزرگ خاتون کو تھپڑ مارا ساتھ ہی دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔
فوٹیج میں پولیس اہلکار کو پولیس گردی کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود شہریوں نے پولیس اہلکار کے فعل پر نعرے بازی بھی کی۔
راولپنڈی پولیس نے مؤقف اپنایا کہ اے ایس آئی امتیاز ناصر کو معطل کردیا گیا ہے۔