کرکٹ آسٹریلیا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ویمن ٹیم کی کھلاڑی ایمیلی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
ایمیلی اسمتھ پر الزام ہے کہ انہوں نے بورڈ کی جانب سے آفیشل لائن اپ کے اجرا سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کا غلط استعمال کرتے ہوئے میچ سے قبل ٹیم کی لائن اپ جاری کردی تھی۔
2نومبر کو شیڈول میں سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر ٹیم لائن اپ جاری کرنے پر انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور ایمیلی نے اپنی غلطی کا تسلیم کر لیا۔
اس غلطی پر ویمن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جس میں سے 9ماہ کی سزا کو معطل کردیا گیا ہے اور وہ بقیہ سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس میچ کے سلسلے میں ہوبارٹ ہریکینز کی ایمیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے، سڈنی تھنڈرز اور ہوبارٹ کے درمیان مذکوری میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلین نے اپنے سخت قواعد و ضوابط کی لاج رکھتے ہوئے انہیں سزا دینا ضروری خیال کیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین کے تحت ٹیم کی اندرونی معلومات افشا کرنا(کسی انعام یا اس سکے بغیر بھی) ایک جرم ہے کیونکہ ان معلومات کو کسی بھی طرح سے شرط یا میچ واسپاٹ فکسنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین مینز ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز پٹینسن پر ’غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر‘ ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے جس کے سبب وہ پاکستان اور آسٹریلای کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔