سماجی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے بانی اور سی اِی او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی سے متعلق ایک اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی اِی او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔
مغربی میڈیا کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی پر منشیات کی اسمگلنگ، دھوکا دہی اور قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
پاول دورو آزربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا ان پر پر آج فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔