ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے دوران مداحوں نے شادی کرلی

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے دوران مداحوں نے شادی کرلی


امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے کانسرٹ کے درمیان شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دلہن کا کہنا ہے کہ ہم نے کانسرٹ والے دن بھاگ کر اور اسے استقبالیہ کے طور پر منانے کے لیے شادی کا سوچا۔

دلہن کا کہنا ہے کہ بعدازاں ہم نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو اپنی شادی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا، یہ واقعی سنسنی خیز اور دلچسپ تھا، میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے ایسا کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کانسرٹ میں شادی کرنے والے لڑکا لڑکی کے استقبالیہ کی تقریب اگلے سال مارچ میں ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں