ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ ہوگا

ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ ہوگا


ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میچ کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ مارچ 2027 میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر ٹیسٹ میچ کی میزبانی تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا، 15 سے 19 مارچ 1877 میں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن میں کھیلا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر بھرپور جشن منایا جائے گا، 1978-79 کے سیزن کے بعد پہلی مرتبہ مارچ میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ ہوگا، آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ مارچ میں ہوا جو کہ 29 مارچ کو ختم ہوا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے 100 برس مکمل ہونے پر ٹیسٹ 12 سے 17 مارچ 1977 کو ایم سی جی میں ہی کھیلا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 2030-31 سیزن تک کے انٹرنیشنل وینیو رائٹس کا اعلان کردیا ہے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ ایم سی جی اور نیو ایئر ٹیسٹ سڈنی میں ہی ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں