ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تقریباً برابر کا جوڑ


مانچسٹر: 

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تقریباً برابر کا جوڑ ہے تاہم اب تک کھیلی گئی سیریز میں سے انگلش ٹیم 9 جبکہ گرین کیپس 8 مرتبہ فاتح رہے، 9 باقی سیریز برابر رہیں۔

پاکستان نے 1954 میں اپنے پہلے ہی دورۂ انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے ڈرا کی، اگلی 5 میں سے 4 سیریز انگلش ٹیم نے جیتیں، 1982 کے بعد 15 برس تک پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز نہیں جیتنے دی، نئی صدی کے بعد اب تک دونوں ٹیموں نے 3، 3 سیریز جیتیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2010 کے بعد سے اب تک انگلینڈ، پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا،گرین کیپس نے 2012  اور 2015 میں یواے ای میں اسے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین  انگلینڈ میں کھیلی گئیں آخری دونوں سیریز ڈرا رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں