ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا


آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا۔

گرین کیپس نے کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر 80 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی تھی، انگلینڈ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو زیر کرتے 86 پوائنٹس اپنے نام کے آگے درج کرائے اور پاکستان کو ایک قدم پیچھے ہٹا دیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے والا بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا(296)دوسرے، انگلینڈ(86)تیسرے، پاکستان(80)چوتھے، سری لنکا(80)پانچویں، نیوزی لینڈ(60)چھٹے، جنوبی افریقہ(30)ساتویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش نے ابھی پوائنٹس کا کھاتہ ہی نہیں کھولا۔


اپنا تبصرہ لکھیں