ٹیسٹ چیمپئن شپ اپ سیٹس، پاکستانی ناکامی نمایاں

ٹیسٹ چیمپئن شپ اپ سیٹس، پاکستانی ناکامی نمایاں


 کراچی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اپ سیٹ نتائج میں کیریبیئنز کی پاکستان ٹیم پر ایک وکٹ کی فتح بھی نمایاں رہی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں دورانیہ کے پہلے سیزن کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 22-2021 میں کھیلی جانے والی سیریز میں سامنے آنے والے اپ سیٹ نتائج کا احاطہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے گزشتہ دنوں بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کیا، اب تک بنگلہ دیش کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی 8 وکٹ سے شکست اس دورانیے کا بڑا اپ سیٹ ہے، دونوں ملکوں میں سیریز کا پہلا میچ ٹائیگرز نے جیت کر کیویز کے ہوش اڑادیے تھے۔

یہ کیویز کیخلاف کسی بھی فارمیٹ میں ان کی پہلی کامیابی بھی شمار ہوئی، کیویز سے باہمی 16 ٹیسٹ میچز میں اولین فتح کا بھی موقع رہا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 328 رنز جمع کیے۔

بنگلادیش نے جوابی اننگز میں بڑا ٹوٹل بناکر 130 رنز کی برتری لے لی، جس میں محمود الحسن جوئے، نظم الحسین شنتو ، مومن الحق اور لٹن داس کی ففٹیز اہم رہیں، کیویز نے اگرچہ 2 وکٹ کے نقصان پر خسارہ پورا کردیا لیکن عبادت حسین کی عمدہ بولنگ کے سبب میزبان ٹیم 169 رنز پر میدان بدر ہوگئی تھی، عبادت نے 70 رنز دیکر 6 شکار کیے تھے۔

ٹائیگرز نے 40 کا آسان ہدف  2وکٹ کھوکر پالیا تھا۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے مات دے کر اپ سیٹ کیا، کیمار روئچ میچ کے ہیرو رہے، 168 کے تعاقب میں میزبان ٹیم ایک مرحلے پر 114 رنز پر 7 وکٹیں کھو بیٹھی تھی لیکن روئچ نے بیٹنگ کیجوہر دکھاکر فتح کو اپنی ٹیم کا مقدر بنادیا، پاکستان نے پہلے کھیل کر 217 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے باریتھ ویٹ اور جیسن ہولڈر کی ففٹیز سیتقویت پاکر 36 رنز کی برتری لے لی۔

جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں اڑاکر پاکستان کو دوسری کاوش میں 203 تک محدود کیا تھا.114 پر 7 کے بعد میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 142 اور پھر نویں 151 پر گری تھی لیکن روئج نے ٹیم کو منزل تک پہنچادیا۔

بھارت کیخلاف جنوبی افریقہ کا کم بیک بھی یادگار رہا ہے، بھارت نے پہلا ٹیسٹ 113 رنز سے جیتا، لوکیش راہول نے پہلی اننگز میں 123 رنز بنائے، محمد شمی نے پہلی باری میں 5 اور دوسری میں 3 شکار کیے، بھارت نے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز کو 240 کا ہدف دیا، کپتان ڈین ایلجر نے 96 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کیگان پیٹرسن نے عمدہ بیٹنگ کرکے جنوبی افریقہ کی 7 وکٹ سے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، پروٹیز نے سیریز برابر کردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں