ٹیسٹ سیریزمیں واپسی کا عزم، پاکستانی اسکواڈ ساؤتھمپٹن پہنچ گیا


 لاہور: 

 انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کا عزم لیے پاکستانی اسکواڈ ساؤتھمپٹن پہنچ گیا۔

مانچسٹر میں منعقدہ پہلے میچ میں شکست کے بعدکھلاڑیوں نے ایک روزآرام کیا، پیرکی دوپہرروانہ ہونے کے بعد ٹیم براستہ بس5گھنٹے کی مسافت طے کرکے ساؤتھمپٹن پہنچی،پہلا پریکٹس سیشن منگل کی صبح10بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین دوسرے ٹیسٹ کا ایجز باؤل اسٹیڈیم میں جمعرات سے آغاز ہونا ہے،بعد ازاں طویل فارمیٹ کا تیسرا مقابلہ بھی اسی وینیو پرشیڈول ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں