دبئی: ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10میں پاکستانیوں کی انٹری بدستور بند ہے جب کہ بابراعظم بیٹسمینوں میں 15ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مزاحمتی سنچری بنائی تھی، ٹیم یہ مقابلہ اننگزاور5رنز سے ہارگئی، اسد شفیق تنزلی کے بعد 22 اور اظہرعلی 25ویں نمبر پر چلے گئے، ٹیم سے باہر سرفراز احمد39ویں درجے پر ہیں، شان مسعود نے 7 درجے ترقی ملنے پر 57 ویں پوزیشن پا لی۔
ادھر مارنس لبوشینگے اور بریڈلے جون واٹلنگ نے کیریئر کی بہترین پوزیشنز حاصل کر لیں، مارنس لبوشینگے 14 درجے کی چھلانگ لگاکر35 ویں نمبرپر آگئے، بریڈلے جون واٹلنگ نے 12 درجے ترقی کرنے سے 12ویں پوزیشن پر قدم رکھ دیے، بین اسٹوکس نے پہلی بار ٹاپ 10 بیٹنگ میں جگہ بنالی، انھوں نے3 درجے بہتری ملنے پر نویں پوزیشن پائی۔
ویرات کوہلی نے ٹاپ پوزیشن پر موجود اسمتھ سے پوائنٹس میں دوری کم کرلی تاہم وہ بدستور دوسرے نمبر پر ہیں ، کین ولیمسن تیسرے، چتشور پجارا چوتھے اور اجنکیا راہنے پانچویں نمبر پر ہیں، جوئے ڈینلی 17 درجے ترقی پاکر 38ویں درجے پر آگئے، مچل سینٹنر 26 درجے کی چھلانگ لگاکر72ویں پوزیشن پر فائز ہوگئے۔
بولنگ رینکنگ میں محمد عباس بغیر پہلا ٹیسٹ کھیلے تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن پر چلے گئے، یاسر شاہ 19 اور وہاب ریاض32ویں نمبر پر ہیں، پیٹ کمنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے اور نیل ویگنر 5 درجے کی ترقی ملنے پر دنیا کے تیسرے بہترین بولر بن گئے، حارث سہیل 12 درجے بہتری ملنے پر 81ویں نمبر پر آگئے، آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جڈیجا دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے ، ورنون فلینڈر چوتھے اور روی چندرن ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔