ٹیسلا امریکا کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو اور توانائی پر مبنی کمپنی ہے جس نے حال ہی میں اپنے 40 ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم کو فارغ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیسلا نے تقریباً 40 ملازمین پر مشتمل اپنی امریکی ’گروتھ کانٹینٹ‘ ٹیم کو ختم کر دیا ہے، اس ٹیم کی نگرانی سینئر مینیجر الیکس انگرام کر رہے تھے۔
ٹیسلا نے کمپنی بھر میں چھانٹیوں (ڈاؤن سائزنگ) کے دوران چار ماہ قبل ہی تشکیل دی گئی مارکیٹنگ ٹیم کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، اس ٹیم کو ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل ہی گرین لائٹ کیا تھا (پروجیکٹس پر کام کرنے کے لیے اجازت دی تھی)۔
گروتھ اور کانٹینٹ پر کام کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کو نکالے جانے پر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کمپنی کے پاس اب بھی یورپ میں بہت کم مارکیٹنگ عملہ موجود ہے۔
ٹیسلا کمپنی کی ’گروتھ ٹیم‘ اب تک کی سب سے بڑی ملازمتوں میں کٹوتیوں کی مثال ہے۔
واضح رہے کہ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اپنی کمپنی ٹیسلا سے فی الحال مزید ملازموں کو برطرف کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں۔