پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے جاپان سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے جاپان سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر (کچرا اور مٹی اُٹھانے والی مشین) چلاتی نظر آرہی ہیں۔
پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے بتا دیا…
ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا نے سفید رنگ کا پشتون لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سُرخ، نارنجی اور سبز سمیت دیگر رنگوں سے کڑھائی ہوئی ہے۔
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ میں جاپان سے مختلف تجربے لے کر پاکستان آرہی ہوں۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جنت مرزا کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔