پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے مداحوں سے مدد مانگ لی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نیا اوون خریدا لیکن وہ اس وقت مشکل میں پڑ گئیں جب انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اسے کیسے چلایا جائے۔
لہذا انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ شیئر کی جس میں اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ بتائیں کہ کیا انہوں نے یہ اوون استعمال کیا ہے۔
اگر آپ میں سے کوئی جانتا ہے کہ بیکنگ اوون میں ٹمپریچر اور ٹائمر کیسے سیٹ ہوتا ہے تو بتا دے۔
انسٹا اسٹوری کے کمنٹس میں مداحوں نے انکو طریقہ استعمال بتایا جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے کیک بنایا اور اس کی تصویر اسٹوری پر شیئر کی۔
اس سے قبل جنت مرزا نے سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ انتقال کر گئے ہیں اور جو حیات بھی ہیں ان کو ہماری مدد کی ضرورت تھی کیونکہ ان کے گھر سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کی مدد کریں۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے یو اے ای کے صدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں موجود سیلاب متاثرین کی مدد کی۔
واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔