ٹک ٹاک اسٹارز گرفتار پھر رہا،اگلی ڈانس ویڈیو کہاں بنے گی


مزار قائد  سے گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ٹک ٹاک اسٹارز کو ضمانتوں پہ رہا کردیا گیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  نوجوانوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ پھر کبھی مزار قائد اعظم پہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی کوشش نہیں کریں گے۔

https://www.instagram.com/p/B85hfr4nBZp/?utm_source=ig_web_copy_link

واضح رہے کہ مزار قائد اعظم سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے چھ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا لیکن مسئلہ یہ بھی درپیش تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف کارروائی کیسے کی جائے؟

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ٹک ٹاک اسٹارز کے موبائل فونز سے کوئی بھی قابل اعتراض ویڈیو یا فوٹو نہیں ملی تھی۔

Haqeeqat TV@Haqeeqat_TV

کراچی مزار پر ڈانس میں کچھ کمی رہ گئی تھی اسی لئے اگلے ڈانس کلپ کے لیے فیصل مسجد کا نظارہ چنا گیا… حریم شاہ کیا کم تھی کہ اب یہ نظارے قوم کو دیکھنے کو ملیں گے

Embedded video

455 people are talking about this

ذرائع کا کہنا تھا کہ مزار قائد اعظم کا تقدس پامال کرنے پر مزار قائد پروٹیکشن اینڈ مینٹی ننس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ماہرین قانون کے مطابق مزار قائد پروٹیکشن اینڈ مینٹی ننس ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال قید یا جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

کراچی کے مزارقائد پر ڈانس ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے معاملے کے دوران ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ، جس میں ایک نقاب پوش لڑکی فیصل مسجد کے سامنے ٹک ٹاک کےلئے ڈانس ریکارڈ کر وارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں