ٹک ٹاکر معاذ صفدر نے ٹک ٹاک سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟

ٹک ٹاکر معاذ صفدر نے ٹک ٹاک سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟


پاکستانی ٹک ٹاکر و معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر معاذ صفدر نے ٹک ٹاک چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اس لئے ڈیلیٹ کیا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ وہ اپنے آپ میں ایک اچھی تبدیلی دیکھ سکیں، ساتھ ہی یوٹیوب پلیٹ فارم پر آگے بڑھنا اور اصلی فالوورز رکھنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اب یوٹیوب پر تقریباً 3.51 ملین پلس سبسکرائبرز مل چکے ہیں، تاہم اب وہ دوبارہ نیا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائیں گے جو صرف تجارتی مقاصد کے لیے ہوگا۔

23 سالہ یوٹیوبر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’نظر بد‘ یقینی طور پر ہوتی ہے، اس پر یقین بھی ہے لیکن اس کو اپنے اوپر سوار نہیں کرتے اور اپنی اہلیہ سے بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ اس بارے میں زیادہ نہ سوچا کریں کیونکہ جیسا ہم سوچتے ہیں ویسا ہوجاتا ہے۔ اس لئے ہمیں اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھنی چاہیئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں