ٹورنٹو میں بارش کا 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹورنٹو میں بارش کا 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا


کینیڈین شہر ٹورنٹو میں منگل کو ہونے والی بارش  سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کینیڈین محکمۂ موسمیات کے مطابق ٹورنٹو میں کل تقریباً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ریکارڈ بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی اور شہری بجلی سے بھی محروم ہو گئے۔

بارشوں کے باعث شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں، بلی بشپ ایئر پورٹ سے  کئی پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو گئیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق شاہراہ ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کے باعث بند ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پھنسے کم از کم 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں