ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا 13 سالہ تجربہ کیسا رہا؟

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا 13 سالہ تجربہ کیسا رہا؟


تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے جُڑے 13 سال مکمل ہوگئے۔

شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے جُڑے ہوئے 13 سال مکمل ہونے پر تمام مداحوں کے لیےایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ابھی احساس ہوا کہ مجھے ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے 13 سال ہو گئے ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ سب اور اپنے مداحوں کے تمام کلبز کے ساتھ بہت مزہ آیا جوکہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میرا ٹوئٹر پر ملا جلا سا تجربہ رہا جوکہ نیک خواہشات، تجاویز، میمز، ایڈیٹِڈ ویڈیوز، اور کچھ غیرمہذب رویوّں پر مبنی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے تمام مداحوں کی حقیقی زندگی کے شاندار ہونے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اداکار کی اس ٹوئٹ پر مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہاں’غیر مہذب رویے‘سے مراد سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹوئٹر پر لوگوں کی منفی ذہنیت پر مبنی تبصرے ہیں۔

جیسا کہ آج کل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بےشرم رنگ‘ بھی بحث کاموضوع بنا ہوا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس گانے میں ’فحشی ملبوسات‘ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں کے رنگ پر اعتراض کرتے نظر آرہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں