سیئول: امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی قومی سلامتی کے مشیر چنگ یونگ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی جس میں صدر ٹرمپ نے انہیں کم جونگ کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
بر رساں ادرے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں مشیر قومی سلامتی چنگ یونگ نے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام کم جونگ تک پہنچا دیا ہے۔
چنگ یونگ کا کہنا تھا کہ جس روز صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اس روز کم جونگ کی تاریخ پیدائش تھی، صدر ٹرمپ کو کِم کی سالگرہ یاد تھی جس پر انہوں نے پیغام پہنچانے کا کہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے کم جونگ کی تاریخ پیدائش خفیہ رکھی گئی ہے اور کبھی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم کم جونگ کی سالگرہ کا دن 8 جنوری مانا جاتا ہے جب کہ امریکی حکومت کی فہرست میں کم جونگ کی پیدائش کا سال 1984 ہے جس اعتبار سے وہ 36 برس کے ہیں۔