رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
واشنگٹن: امریکہ کے نومنٹخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار حلف برداری کے دوران بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا، جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کےا انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا یا وہ یہ کرنا بھول گئے تھے، ناقدین کا کہنا ہے کہ کیا بائبل کو اس تقریب میں روایتی طور رکھا گیا تھا؟
گو کہ نو منتخب صدور کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ رکھنا رویت ہے ، لیکن امریکہ کے قانون کے مطابق یہ ضروری نہیں ہے۔
امریکی آئین کے آرٹیکل VI میں بیان کیا گیا ہے کہ “تمام انتظامی اور عدالتی افسران، چاہے وہ ریاست ہائے متحدہ کے ہوں یا مختلف ریاستوں کے، اس آئین کی حمایت کے لیے حلف یا تصدیق کے پابند ہوں گے؛ لیکن ریاست ہائے متحدہ کے تحت کسی بھی عہدے یا عوامی اعتماد کے لیے کبھی بھی کسی مذہبی امتحان کی ضرورت نہیں ہوگی۔”