ٹرمپ کا بائیڈن کیخلاف مہم میں خرچ کیے گئے فنڈز کی واپسی کا مطالبہ

ٹرمپ کا بائیڈن کیخلاف مہم میں خرچ کیے گئے فنڈز کی واپسی کا مطالبہ


امریکی صدر جو بائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے خلاف مہم میں خرچ کیے گئے فنڈز کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ریپبلکنز کو ’دھوکا دہی کا معاوضہ‘ دیا جائے، کیونکہ ڈیموکریٹ کی امیدوار اب نائب صدر کملا ہیرس ہیں اس لیے ان کے خلاف انتخابی مہم چلانے کے لیے ریپبلکنز کو دوبارہ نئے سرے سے مہم کا آغاز کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں لکھا کہ ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم دھوکے باز جو بائیڈن کے خلاف مہم چلانے میں اپنا وقت اور پیسہ خرچ کریں۔ پھر وہ مباحثے کے دوران بری طرح شکست کھانے کے بعد انتخابی مہم سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔

سابق امریکی صدر نے لکھا کہ اب ہمیں دوبارہ سے اپنی انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنی ہے، کیونکہ جو بائیڈن کے خلاف اشتہارات خرچ کیے گئے لاکھوں ڈالر ضائع ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ کا بائیڈن کیخلاف مہم میں خرچ کیے گئے فنڈز کی واپسی کا مطالبہ

انہوں نے مزید لکھتے ہوئے سوال کیا کہ جو بائیڈن کے قریبی لوگ، چاہئے ان کا ڈاکٹر ہو یا پروپیگنڈا چلانے والا میڈیا، یہ اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ صدارت کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں یا صدارت کا منصب سنبھال سکتے ہیں یا نہیں۔ اس لیے صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ریپبلکن پارٹی کو دھوکہ دہی کا معاوضہ نہیں دیا جانا چاہئے!۔

اس کے ساتھ ہی انہوں یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اب ستمبر میں ہونے والے شیڈول ٹی وی مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں