ٹرمپ نے پاکستان کیلیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی۔

امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا۔

State_SCA

@State_SCA

To strengthen mil2mil cooperation on shared priorities & advance US national security, @POTUS authorized the resumption of International Military Education and Training for Pakistan. The overall security assistance suspension for Pakistan remains in effect. AGW

316 people are talking about this

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ  دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے

۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی معاونت کی بحالی کا اعلان 27 جولائی کو کیا تھا اور اس معاونت کے تحت امریکا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں