ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہوں گے، ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ

ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہوں گے، ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ


ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد ان کی مقبولیت کا گراف آسمان کو چھو رہا ہے۔ ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہوں گے۔

جیو نیوز سے بات چیت میں ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ اگست میں ڈیموکریٹس کا کنونشن ہے، کملا ہیرس نائب صدر کا امیدوار چنیں گی۔ دیکھنا ہے اس فیصلے سے ڈیموکریٹس کی مقبولیت اوپر جاتی ہے یا گرتی ہے۔

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑی تعداد ٹرمپ کی حمایت کر رہی ہے، ٹرمپ سمجھتے ہیں جنگیں حل نہیں، معاشی پابندیاں لگانی چاہئیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو بیلنس کرنے کی ضرورت ہے، ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہوں گے۔

ری پبلکن رہنما نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق ٹرمپ کو گرفتار کیا گیا تو جیل سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ امریکی عوام چاہتے ہیں بیلٹ فیصلہ کرے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس جانا ہے یا نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ الیکشن آزاد اور شفاف ہوئے تو نتائج مانیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں