ٹام کوہلر کیڈمور پاکستانی کھانوں کے رسیا ہوگئے


 کراچی: 

انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور پاکستانی شائقین اور مقامی کھانوں کے رسیا ہوگئے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہاہے، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا یادگارہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بہترین ملک ہے، میں یہاں کے لوگ، کرکٹ فینز، کلچراورکھانوں کا فین بن گیا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں