پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے عوام سے وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین نےسماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا عوام سے کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، ایسے میں مستحق افراد کو گھروں تک راشن پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر ریلیف فورس کا اعلان کیا ہے۔
Volunteer for Pakistan, volunteer for humanity. Actor @VJURWA urges you all to become a part of Prime Minister Khan’s Tiger force that will contribute to relief efforts for the needy & quarantined! #PMTigersForce
اداکارہ نے مزید کہا کہ کورونا کے سبب ملک کو درپیش مشکل صورت حال میں پیارے پاکستان کیلئے قدم اٹھائیں اور ٹائیگر ریلیف فورس کا حصہ بنیں تاکہ موذی وبا کو شکست دینے میں حکومتی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔