’ ٹائیگر زندہ اور لندن میں ہے‘ سلمان خان کی برطانوی رکن پارلیمنٹ سے ملاقات

’ ٹائیگر زندہ اور لندن میں ہے‘ سلمان خان کی برطانوی رکن پارلیمنٹ سے ملاقات


بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی لندن میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ بیری گارڈینر نے لندن آنے پر سلمان خان کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ بیری گارڈینر نے تصویر کے ساتھ سلمان خان کی فلم کا ہی ایک ڈائیلاگ بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ٹائیگر زندہ ہے اور لندن میں ہے۔

بیری گارڈینر نے بتایا کہ سلمان خان سے ملاقات ویمبلے اسٹیڈیم میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بھارت میں اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے کچھ ہفتے بعد لندن آئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں