برطانوی پارلیمنٹیرین میں آج اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں رکن پارلیمنٹ افضل خان نے اردو میں برطانیہ اور ملکہ سے وفاداری کا حلف لیا۔
افضل خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی حلف اٹھاتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اردو میں حلف اٹھارہے ہیں کہ ’’میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ خلوص نیت سے ملکہ ایلزبتھ اور ان کے ورثاء اور جانشین کا قانون کے مطابق حامی و وفادار رہوں گا، اس لئے اللہ تعالیٰ میری مدد فرما‘‘۔
Thrilled to be back in #Parliament as an MP for #Manchester. I am proud to represent a city where over 200 languages are spoken.
Today at the swearing-in ceremony, I recited my oath in #Urdu to honour my father who served in the British Indian Army. #DiversityinParliament
حلف مکمل ہونے پر افضل خان کے ساتھ دیگر کئی ارکان نے بھی آمین کہا، جسے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مانچسٹر سے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ایسے شہر سے ہوں جہاں 200 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اردو میں حلف اٹھانے کا مقصد اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے برطانوی انڈین آرمی میں خدمات انجام دی تھیں۔