ویوو کی وائے سیریز کا نیا فون پیش


ویوو نے وائے سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا ہے۔

ویوو وائے 31 کو اس کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

اس نام سے 2015 میں کمپنی نے ایک فون متعارف کرایا تھا جس میں 4.7 انچ اسکرین اور سنگل کیمرا دیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس فون کو وائے 31 (2021) کا نام دیا گیا ہے۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11 سے کیا گیا۔

وائے 31 میں 6.58 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

ڈیوائس کے اندر 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ ریورس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔

فون کے دیگر فیچرز میں یو ایس بی سی پورٹ، 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک اور سائیڈ پر موجود فنگرپرنٹ ریڈر قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو کمپنی کے ایکس 50 پرو کے کیمرا موڈیول کے ڈیزائن کا ہے۔

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں، کمپنی کے مطابق میکرو کیمرا 4 سینٹی میٹر قریب کی تصاویر لینے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 225 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں