ویوو نے اپنا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون وی 20 پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔
خیال رہے کہ کمپنی نے گزشتہ ماہ وی 20 اور وی 20 پرو متعارف کرائے تھے جن میں سے ایک فون اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
وی 20 میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔
یہ ڈیوائس کوالکوم اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر سے لیس ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کاا امتزاج کمپنی کے فن ٹچ او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔
فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
وی 20 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ڈیوائس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ملٹی ٹربو نامی فیچر بھی دیا گیا ہے۔
ایک نیا فیچر میموری ری کالر ہے جو صاراف کی پرانی یادوں ک زندہ کرتا ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے دیئے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمرا فیچرز میں سپرنائٹ موڈ، ٹرائی پوڈ موڈ، موشن آٹوفوکس، تھری ڈی ساؤنڈ ٹریکنگ، ڈوئل ویو ویڈیو، پورٹریٹ ویڈیو اور 240 فریم فی سیکنڈ سلوموشن سیلفی ویڈٰیو قابل ذکر ہیں۔
اور ہاں اس فون کا سیلفی کیمرا بھی کسی سے کم نہیں جس میں اتنے زیادہ پکسلز دیئے گئے ہیں جو بیشتر اسمارٹ فونز کے بیک کیمروں میں بھی نہیں ہوتے۔
فرنٹ پر نوچ ڈیزائن میں 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جو آئی آٹوفوکس کے ساتھ ہے۔
پاکستان میں یہ فون 2 رنگوں مڈنائٹ جاز اور سن سیٹ میلوڈی میں دستیاب ہوگا اور 17 اکتوبر سے 59 ہزار 999 روپے میں خریدا جاسکے گا۔