ویوو کا نیا 5 جی اسمارٹ فون ایس 7 ای


ویوو نے اپنا نیا 5 جی اسمارٹ فون ایس 7 ای متعارف کرادیا ہے۔

یہ نیا فون ویوو وائے 73 فائیو جی سے کافی ملتا جلتا ہے دونوں میں ایک جیسے پراسیسر، ریم، میموری اور کیمرا پوزیشن موجود ہے۔

ویوو ایس 7 ای میں ڈیمنسٹی 720 فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6.44 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جبکہ 4100 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون میں ہیڈفون جیک موجود ہے جبکہ ڈوئل 4 جی وی او ایل ٹی ای اور 5 جی سپورٹ دونوں دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

ویوو ایس 7 ای مررر بلیک، فینٹوم بلیو اور سلور مون رنگوں میں دستیاب ہوگا تاہم کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا جو 11 نومبر کو چین میں سنگل ڈے کے موقع پر بتائی جائے گی۔

تاہم ویوو کے ایسے مڈرینج فائیو جی فون زیادہ مہنگے نہیں ہوتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں