ویوو کا طاقتور بیٹری کے ساتھ ’وائے 22‘ پاکستان میں پیش

ویوو کا طاقتور بیٹری کے ساتھ ’وائے 22‘ پاکستان میں پیش


چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ نے اپنا نیا فون ’وائے 22‘ پاکستان میں پیش کردیا، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ‘وائے 22‘ کو محض 15 منٹ تک چارجنگ کرنے کے بعد اس میں 200 منٹس تک ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔

اسی طرح صرف 70 فیصد بیٹری چارج کرنے کے بعد اس پر 6 گھنٹے تک بلا تاخیر گیم کھیلے جا سکتے ہیں اور اس پر منٹوں تک فون پر بات کی جا سکتی ہے۔

’وائے 22‘ کو کمپنی 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، جس میں رنگوں اور گرافکس کو اپڈیٹ کرکے انتہائی خوبصورت بنایا گیا ہے۔

64 جی بی ریم کے حامل موبائل میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے جب کہ اس میں مختلف میموری کارڈز ڈال کر اس کی میموری ایک ٹی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب اس میں چہرے کی شناخت کا فیچر بھی دیا ہے۔

’وائے 22‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 4 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمرے میں تیز اور جدید سینسرز دیے گئے ہیں، جس سے 4 ملی میٹر کی دوری سے بھی تصاویر کھینچی اور ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی جدید سینسرز دیے گئے ہیں۔

فون میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم جب کہ ہولیو جی 85 کی چپ دی گئی ہے اور اس میں 18 واٹ کے چارجر کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی قیمت 47 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے اور اسے ملک بھر سمیت آن لائن فروخت کے لیے بھی پیش کردیا گیا۔

—فوٹو: کمپنی

اپنا تبصرہ لکھیں