ویوو وی 17 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

ویوو وی 17 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش


ویو کا نیا فون وی 17 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جو اس سے قبل پری آرڈر میں دستیاب تھا۔

یہ اس چینی کمپنی کے وی 17 پرو کا کم فیچرز اور کچھ کم قیمت والا ورژن ہے۔

اس فون میں 6.44 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور وی 17 پرو میں موجود پوپ اپ ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ کی جگہ پنچ ہول سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اسی طرح کوالکوم اسنیپ ڈراگون 675 اوکٹا کور پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ویو کی ڈوئل انجن فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

جہاں تک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، اسی طرح 8 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 2 میگا پکسل پس منظر دھندلا کرنے میں مدد دینے والا کیمرا موجود ہے۔

اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا ہے اور کمپنی کے مطابق فرنٹ اور بیک دونوں جگہ کیمروں کے لیے سپرنائٹ کیمرا فیچر دیا گیا ہے جو کم روشنی میں اچھی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

اس کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جو اب پاکستان بھر میں دستیاب ہے جسے خریدنے والوں کو 6 ماہ کے لیے زونگ کا 4 جی بی موبائل انٹرنیٹ (اگر اس کمپنی کے صارف ہیں تو) مفت دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویوو وی پرو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تھا جس میں ڈوئل پوپ اپ سیلفی کیمرا سیٹ اپ دیا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر فون میں 6 کیمرے تھے، 4 بیک پر اور 2 فرنٹ پر۔

یہ فون اکتوبر میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش ہوا تھا اور جب اس کی قیمت 66 ہزار 999 روپے رکھی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں