وینزویلا کی ملکہ حسن آریانا ویرا کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں، حادثے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
آریانا کی عمر 26 برس تھی، 13 جولائی کو ڈرائیونگ دوران وہ سو گئی تھیں جس کے نتیجے میں ان کی کار اورلاندو میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
حادثے کے 10 دن بعد آریانا زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ایک انٹرویو میں ان کی والدہ نے کہا کہ آریانا جھیل ‘نونا’ کے قریب کار چلاتے ہوئے سوگئی تھی۔
والدہ نے کہا کہ طبی امداد کے ذریعے آریانا کے حواس بحال کردیے گئے تھے لیکن اسے بعد میں دل کا دورہ پڑا۔
اکتوبر میں لاطینی امریکا ملکہ حسن کے مقابلے میں آریانا کو وینزویلا کی نمائندگی کرنا تھی۔