وینا اب اپنے والد کا خواب پورا کریں گی


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ،میزبان اور ماڈل  وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرسیاسی بحث و مباحثے میں کھل کر اظہار خیال کرکے اپنا موقف پیش کرنے والی وینا ملک نے غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور نہ ہی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ملکی مسائل سمیت عالمی مسائل پر بےباک پیغامات شئیر کرنے والی وینا ملک سیاست کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کی خواہش مند ہیں۔

وینا کا اس متعلق کہنا تھا کہ والد انہیں سیاستدان بنانا چاہتے تھے اب وہ سیاست میں حصہ لیکر اپنے والد کا خواب پورا کریں گی۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ سیاست ان کے لیے نیا میدان ہے اور جب وہ اس میں ماہر ہوجائیں گی تو پھر عملی طور پر اس میں قدم رکھیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں