کراچی: پہلے اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کیلیے پاکستان کی ممکنہ کھلاڑیوں نے تیاریوں کا شاندار انداز میں آغاز کر لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی میچ میں ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 42 رنز سے مات دیدی، کامیاب ٹیم نے6 وکٹ پر 171 رنز بنائے، شوال ذوالفقار نے 52 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی، نتالیہ پرویز نے 39 رنز اسکور کیے، جواب میں چیلنجرز کی ٹیم 7 وکٹ پر 129 رنز بنا سکی۔
جویریہ خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، انوشہ ناصر نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ طوبہ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دوسری جانب اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر ڈائنامیٹس نے بلاسٹرز کو 49 رنز سے قابو کرلیا۔