ویمن ایشیاء کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

ویمن ایشیاء کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی


ویمن ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم گزشتہ شب براستہ دبئی کولمبو پہنچی، ویمن ایشیاء کپ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گی۔

پاکستان سے روانگی سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف تمام کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیلتے ہیں، بھارت کو ہرا چکے ہیں اس بار بھی ایشیاء کپ کا آغاز کامیابی سے کریں گے۔

ندا ڈار نے کہا تھا کہ چاہتی ہوں میری کپتانی میں ایشیاء کپ یا ورلڈ کپ ٹرافی جیتیں، اسپن، فاسٹ بولر اور بیٹنگ کے الگ الگ کوچز ہیں جس کا فائدہ ہو گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں