ڈھاکا:
ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے بنگال دیشی ٹیم اتوار کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
کھلاڑیوں سے ملاقات میں کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اعتراف کیا کہ بی سی بی ویمن کرکٹرز کو وہ سہولیات فراہم نہیں کرپایا جو مینز ٹیم کو دستیاب ہوتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں کھلاڑیوں سے اچھی توقعات ہیں، میں نہیں کہ سکتا کہ ٹیم کی پرفارمنس بہت شاندار ہوگی لیکن بُری بھی نہیں ہوگی، ہماری ٹیم ایشین چیمپئن ہے۔