کراچی:
ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے پاکستان سے ٹیکسٹائل، کارپٹ، لیدر، اسپورٹس اور سرجیکل آلات کی برآمدات بڑھانے کیلیے منظورشدہ 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ٹیرف اور منسلکہ سبسڈی جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین چوہدری سلامت علی نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے مکتوب میں منظورشدہ 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ٹیرف اور منسلکہ سبسڈی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہاگیاہے کہ مذکورہ اقدام برآمدی شعبے کی پیداواری صلاحیت بڑھانے، قیمتی زرمبادلہ کمانے اور ایکسپورٹرز کی مالی مشکلات اور دباؤ کم کرنے کیلیے ناگزیر ہے۔