’ویلکم ٹو پاک – ٹیکس – تان‘، احمد علی بٹ حکومت پر سیخ پا

’ویلکم ٹو پاک – ٹیکس – تان‘، احمد علی بٹ حکومت پر سیخ پا


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ حکومت کی جانب سے عائد بےجا ٹیکسز کے سبب سیخ پا ہوگئے، اداکارہ دنانیر مبین نے بھی ان سے اتفاق کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و میزبان نے حکومت کو اپنے ہی طنز ومزاح کے انداز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے 100 دن، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس، کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس، اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر ٹیکس۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ویلکم ٹو پاک – ٹیکس – تان‘

اداکار و میزبان کی انسٹااسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعدازاں اداکارہ دنانیر مبین نے بھی ان سے اتفاق کرتے ہوئے ایک میم شیئر کی اور لکھا کہ کسی نے سچ ہی کہا تھا کہ ’پاک – ٹیکس – تان‘، بہت اچھا کہا، اتفاق کرتی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں