ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے کرکٹ کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
اس سے پہلے بھی موسیقی کے شوقین کئی ویسٹ انڈین کرکٹرز اپنے گانے ریلیز کر چُکے ہیں جو کافی مشہور ہوئے اب آندرے رسل بھی اپنے دیگر ساتھی کرکٹرز کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔
آندرے رسل بھارتی موسیقار پلاش مُچل کی ترتیب کردہ دھنوں پر بھارتی گلوکارہ پلک مُچل کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور یہی نہیں بلکہ وہ میوزک ویڈیو میں اداکارہ ایویکا گور کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔
پلاش مُچل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس نئے گانے ’لڑکی تو کمال کی‘ ہے کا پوسٹر شیئر کر دیا ہے جس پر آندرے رسل اور ایویکا گور کی تصاویر نمایاں ہیں۔
پوسٹر کے مطابق، آندرے رسل کا پہلا گانا ’لڑکی تو کمال کی‘رواں ماہ 9 مئی کو ریلیز ہوگا۔